Live Updates

حکومت اللہ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہے ‘ سراج الحق کی عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے ۔ عوام کے مفاد میں جو بھی کام ہوگا حکومت کو اس پر شاباش دیں گے

جمعہ 17 اگست 2018 22:54

حکومت اللہ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہے ‘ سراج الحق کی عمران خان کو وزیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے عمران خان کووزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کے انتخاب سے ایک جمہوری عمل مکمل ہواہے ۔ انہوںنے کہاکہ اب حکومت کا اصل امتحان شروع ہواہے ۔ حکومت اللہ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری خواہش ہے کہ اب حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے اور عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے ۔ عوام کے مفاد میں جو بھی کام ہوگا ، ہم حکومت کو اس پر شاباش دیں گے ۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ آئین ، قانون اور پاکستان کے نظریے کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے گا اور قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات