22 سال کی جدوجہد رنگ لائی، عمران خان اپنے مخالف امیدوار شہباز شریف کو 80 ووٹس کے بھاری مارجن سے شکست دے کر قائد ایوان منتخب
نئے وزیر اعظم کے انتخاب میں کل 272 ووٹ کاسٹ ہوئے،عمران خان کی حمایت میں 176 ، شہباز شریف کو 96 ووٹ آئے پیپلزپارٹی نے کسی امیدوار کو ووٹ نہیںدیا نومنتخب وزیر اعظم کا جارحانہ انداز میں خطاب
جمعہ 17 اگست 2018 23:07
(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے وزیراعظم منتخب ہونے والے رکن اسمبلی عمران خان کو قائد ایوان کی نشست سنبھالنے کی دعوت دی گئی۔
جس کے بعد نو منتخب وزیراعظم نے قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب کیا۔ نو منتخب وزیراعظم کے ایوان سے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے قائد ایوان کی نشست کے سامنے احتجاج جاری رکھا۔ تاہم نو منتخب وزیراعظم نے ایوان سے اپنا خطاب جارحانہ انداز میں جاری رکھا۔ عمران خان کے خطاب کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اس قیصر نے ہارنے والے امیدوار شہباز شریف کو دعوت خطاب دی۔ جس دوران پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور مہمان گیلریوں میں موجود مہمانوں نے ’’گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے‘‘ اور ’’ڈاکو ڈاکو‘‘ کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔ اس موقع پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔ اور شدید شور کے باعث مخالفین کی آواز ’’ڈاکو‘ ڈاکو‘‘ کے نعروں میں دب کر رہ گئی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.