بھارت کی جنوب مغربی ریاست کیرالا میں شدید سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 324 ہو گئی

ہفتہ 18 اگست 2018 00:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) بھارت کی جنوب مغربی ریاست کیرالا میں آئے شدید سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 324 ہو گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ریاستی وزیراعلیٰ پینارائی وجییان (Pinarayi Vijayan) کا کہنا ہے کہ اٴْن کی ریاست کو گزشتہ ایک سو سالوں کے سب سے سنگین سیلاب کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس ریاست کے کئی علاقے گزشتہ 10 روز سے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی سیلابی صورت حال کا معائنہ کرنے کے لیے کیرالا پہنچنے والے ہیں۔ ریاستی وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے ملکی وزیر دفاع سے مزید فوجی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تا کہ کئی علاقوں میں چھتوں پر بیٹھے ہوئے متاثرہ افراد کی منتقلی کا کام شروع کیا جا سکے۔