میرپور بین الاقوامی نوعیت، تارکین وطن اورمتاثرین منگلاڈیم کاشہرہے‘ اس شہرکو جدیدسہولتوں سے آراستہ کریں گے ،صاف ستھرااور خوبصورت شہربنائیں گے‘ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان
ہفتہ 18 اگست 2018 00:50
(جاری ہے)
اہلیان میرپورکے جملہ مسائل کاحل حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ کارکنان اطمینان رکھیںان کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیرمیں باوقار اور بااختیارحکومت کے ساتھ ساتھ گڈگورننس کے لیے جواقدامات اٹھائے ہیں اسے مخالفین بھی سرہارہے ہیں۔ آزادکشمیر میں قانون وآئین کی بالادستی، بلاتخصیص میرٹ کاقیام اور نظریہ الحاق پاکستان پرکوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کامحورومرکز ہے ۔ ان خیالات کااظہار انھوںنے اپنے دورہ میرپورکے دوران ہال روڈ کے سڑک معائنہ کے بعد انتظامیہ اور مسلم لیگ ن کے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید، ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان، ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن مرزاطاہرمحمود، محکموں کے افسران اور مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ پاکستان سے کشمیریوں کی وابستگی اور والہانہ محبت کااظہار سیاسی مقاصد سے بالاتر ہے۔ کشمیریوں نے 19 جولائی 1947 کوپاکستان بننے سے پہلے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی اسی وجہ سے کشمیری پاکستانیوں سے پہلے پاکستانی ہیں۔تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت اور کشمیری عوام کاپاکستان سے جذباتی رشتہ ہے اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم ودائم رہے گا۔ پاکستان کے بائیس کروڑعوام اور پاکستان کی حکومتوں کابھی کشمیریوں سے یہی والہانہ رشتہ ہے۔ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے اصولی موقف کی ہرجگہ حمایت کی اور تحریک آزادی کشمیر کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حکومت پاکستان کااہم رول رہاہے۔ تحریک آزادی پاکستان، پاکستان کی تعمیروترقی ،دفاع پاکستان ، پاکستان کوسرسبزوشاداب بنانے اور زرعی ومعاشی خوشحالی کے لیے کشمیریوں اور بالخصوص اہلیان میرپور نے اپنے آبائواجداد کی قبروں کوپانی کی نذرکیااور منگلاڈیم کی تعمیراور اس کی اپ ریزنگ کے دوران دونسلیں بے گھرہوئیں ، لوگوں نے پاکستان سے والہانہ عقیدت اورمحبت میں اپنے ہنستے بستے گھراجاڑ دیئے لیکن منگلاڈیم کی تعمیراور ریزنگ کے موقع پر ایک سیاہ جھنڈی بھی لہرانے نہیں دی۔ انھوں نے کہاکہ آج بھی متاثرین منگلاڈیم کے بیشترمسائل واپڈا اور حکومت پاکستان نے حل کرنے ہیں۔ متاثرین منگلاڈیم نے جملہ مسائل کے حل کے لیے آزاد حکومت اپنے اصولی موقف کے ساتھ وفاقی حکومت سے مسائل حل کروائے گی۔ بیس کیمپ کی حکومت پاکستان میں بننے والی حکومت سے توقع رکھتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر اور بیس کیمپ کی حکومت کومضبوط بنانے میں اپناکلیدی کرداراداکرئیگی ۔ پاکستان میں بننے والی ہرجماعت کی حکومت کی عزت واحترام بحیثیت چیف ایگزیکٹو لازم ہے ۔ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن پاکستانی حکومت اور مسلح افواج کی کشمیری دل وجان سے عزت واحترام کرتے ہیں۔ کشمیری پاکستان کوخانہ کعبہ کے بعد اپنادوسراقبلہ سمجھتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.