پی ٹی آئی کو ملنے والا مینڈیٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے،سردارطالب حسن نکئی

ہفتہ 18 اگست 2018 12:34

قصور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف قصور سردارطالب حسن نکئی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو ملنے والا مینڈیٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے اورملک کی تعمیروترقی کیلئے دن رات ایک کردیں گے‘عمران خان اب ملک کو حقیقی ترقی سے ہمکنار کرکے دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ عوامی فیصلہ قبول کرنے کی بجائے سڑکوں پر نکل کر تصادم کی راہ اختیار کررہی ہے اورلوگوں کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی‘نیاپاکستان بننے کا خواب شرمندہ تعبیرہونے جارہاہے ‘عمران خان نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں وہ ہرصورت پورے کریں گے ‘اپوزیشن بھی نیاپاکستان بنانے کیلئے ہماراساتھ دیں کیونکہ ا ن لوگوں نے بھی آخرکار اسی پاکستان میں ہی رہناہے۔