Live Updates

آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں

اللہ نے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔ پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی کا پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 14:19

آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : عمران خان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے آج ایوان صدر میں حلف اُٹھایا۔عمران خان کی حلف برداری کی تقریب اور ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی نے کہا کہ آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔

کُرسی اور اقتدار آنی جانی چیز ہے۔ عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے ، ان کا مقصدر ملک میں صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے ۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ انشااللہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اُتریں گے۔ خیال رہے کہ آج نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنما، ملکی و غیر ملکی مہمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت عمران خان کے قریبی دوست شریک تھے۔

تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک تھے۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔
بشریٰ بی بی تقریب حلف برداری میں مرکز نگاہ بنی رہیں، انہوں نے ایوان صدر آمد پر آرمی چیف کی اہلیہ سے مصافحہ بھی کیا جبکہ حلف برداری کے بعد صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔

بشریٰ بی بی نے ایوان صدر روانگی سے قبل ایک تصویر بھی بنوائی جو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
اس تصویر میں بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی دوست اور عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو دیکھا جا سکتا ہے۔ایوان صدر سے وزیرا عظم عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ اپنی نئی سرکاری رہائشگاہ کے دورے پر گئے جہاں سے بشریٰ بی بی واپس بنی گالہ روانہ ہو گئیں۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کے ہمراہ چار گاڑیوں کو قافلہ تھا۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات