Live Updates

نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کھانا بنی گالہ میں کھائیں گے

خاتون اول بشریٰ بی بی نے خود عمران خان کے لیے کھانا تیار کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 17:29

نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کھانا بنی گالہ میں کھائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : نو منتخب وزیراعظم عمران خان آج اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں کھانا کھائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے لیے خاتون اول بشریٰ بی بی نے کھانا خود تیار کیا۔ ذرائع نےبتایا کہ کھانے میں دیسی مُرغی اور ماش کی دال پکائی گئی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں منتخب وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصویر منظر عام پر آئی جس نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

منظر عام پر آنے والی نئی تصویر حلف برداری کی تقریب کے لیے ایوان صدر روانگی سے پہلے کی ہے۔ عمران خان نے اس تصویر میں کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ بشریٰ بی بی سفید گاؤن میں ملبوس ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیشہ کی طرح آج بھی بشریٰ بی بی اس تصویر میں مکمل نقاب اوڑھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی یہ تصویر دیکھ کر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بالآخر 22 سال کی ان تھک محنت کے بعد اللہ نے عمران خان کی مدد کی اور وہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔

جبکہ بشریٰ بی بی بھی اپنے نقاب اور لباس کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہی خاتون اول لگ رہی ہیں۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔
بشریٰ بی بی تقریب حلف برداری میں مرکز نگاہ بنی رہیں، انہوں نے ایوان صدر آمد پر آرمی چیف کی اہلیہ سے مصافحہ بھی کیا جبکہ حلف برداری کے بعد صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔

بشریٰ بی بی نے ایوان صدر روانگی سے قبل ایک تصویر بھی بنوائی جو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
اس تصویر میں بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی دوست اور عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو دیکھا جا سکتا ہے۔ایوان صدر سے وزیرا عظم عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ اپنی نئی سرکاری رہائشگاہ کے دورے پر گئے جہاں سے بشریٰ بی بی واپس بنی گالہ روانہ ہو گئیں۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کے ہمراہ چار گاڑیوں کو قافلہ تھا۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات