Live Updates

عمران کا نائب کپتان ہوں، وہ جانتے ہیں مجھے کیا کردار دینا ہے، شاہ محمو د

ہفتہ 18 اگست 2018 20:02

عمران کا نائب کپتان ہوں، وہ جانتے ہیں مجھے کیا کردار دینا ہے، شاہ محمو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا، تبدیلی کیلئے عمران خان کے قافلے میں شامل ہوا۔ عمران خان کا نائب کپتان ہوں، وہ جانتے ہیں نائب کپتان کو کیا کردار دینا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایوان صدر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اتریں، میرا نظریہ تھا عمران خان کا ساتھ دو اور تبدیلی قافلے میں شامل ہوجاؤ۔ انہوں نے کہا ملک میں تبدیلی آئی اور عمران خان آج وزیراعظم پاکستان بن گئے ہیں، ہمیشہ کہا عمران خان کا نائب کپتان ہوں، وزیراعظم جانتے ہیں نائب کپتان کو کیا کردار دینا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات