Live Updates

سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا حلف لینے پر مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 00:20

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے رہنما اصغر علی بھٹی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تحریک انصاف اپنے 100 دن کے پروگرام کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور کرپشن کے خاتمے، غریب و متوسط طبقے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نثار راجپوت، شفیق آرائیں، دوست محمد جاگیرانی، اصغر علی بھٹی، نعیم مغل، احسان بندھانی و دیگر بھی موجود تھے۔ اصغر علی بھٹی نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو کامیابی دلاکر ملک میں بڑی تبدیلی کا سفر شروع کردیا ہے، امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات