کراچی کے قریب 3 پلیٹوں کے سنگم پر خطرناک سونامی کا امکان کم ہے ،ْقومی ادارہ بحریات

کراچی سے 120 کلومیٹر دور زیرسمندر تین ٹیکٹونک پلیٹس کا سنگم ایکٹو نہیں، ڈی جی

اتوار 19 اگست 2018 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) ڈائریکٹر جنرل قومی ادارہ بحریات ڈاکٹر آصف انعام نے کہا ہے کہ کراچی کے قریب 3 پلیٹوں کے سنگم پر خطرناک سونامی کا امکان کم ہے۔چین کے بحری جہاز نے رواں سال جنوری میں مکران ساحل پر کم پانی میں تیل و گیس کے ذخائر پر اسٹڈی کی جبکہ پاک، چائنا زیر سمندر فالٹ لائن پر خصوصی ریسرچ کے حوصلہ افزا ابتدائی نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر قومی ادارہ بحریات ڈاکٹر آصف انعام کے مطابق کراچی کے قریب 3 پلیٹوں کے سنگم پر خطرناک سونامی کا امکان کم ہے ،ْ یوریشین، عربین اور انڈین پلیٹ کی زیر زمین حرکت توقعات سے کم نکلی ہے۔حکام کے مطابق کراچی سے 120 کلومیٹر دور زیرسمندر تین ٹیکٹونک پلیٹس کا سنگم فعال نہیں، دنیا کے دیگر علاقوں میں ایسے مقام بہت فعال ہوتے ہیں تاہم اللہ کا شکر ہے کہ ایک پلیٹ کے دوسری کے نیچے دھنسنے کا عمل بھی سست ہے۔دوسری جانب رواں سال دسمبر میں ایک اور ایڈوانس جہاز پاکستان آئیگا جو مکران کے ساحل پر تیل و گیس کے ذخائر کے حوالے سے چند تجربات بھی کرسکتا ہے۔