Live Updates

عمران خان کی والدہ شوکت خانم آج ان پر فخر کر رہی ہوں گی

عمران خان نے طویل جدو جہد کے بعد سب سچ کر دکھایا لیکن اب قوم سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے، معروف صحافی منصور علی خان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 16:53

عمران خان کی والدہ شوکت خانم آج ان پر فخر کر رہی ہوں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2018ء) معروف صحافی منصور علی خان کا عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 22 سال کی جدوجہد کے بعد عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم بن گئے ہیں۔عمران خان کی سیاسی پارٹی کو ٹانگہ پارٹی کہا گیا۔آپ کو سیاست میں ان فٹ قرار دے دیا گیا۔لیکن اس کے باوجود عمران خان جیت گئے۔عمران خان نے اپنی ماں کے نام سے ایک اسپتال بنانا شروع کیا اور پھر اس کی تکمیل کی آج آپ کی والدہ شوکت خانم بھی آپ پر فخر محسوس کر رہی ہوں گی۔

عمران خان نے نمل یونیورسٹی بنائی۔جب بھی فنڈز کی کال دی تو عوام نے بھرپور ساتھ دیا۔عمران خان کے بد ترین مخالف بھی ان کی ایمانداری کے متعارف رہے۔کرکٹ کھیلی تو ورلڈ کپ جیتا۔سیاست میں آئے تو سیاست کے چئمپئن بن گئے۔

(جاری ہے)

آپ ایک ایسے ملک کے وزیراعظم ہیں جہاں قوم و ملک کو بے شمار مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔عمران خان کو مبارک ہو لیکن اب عمران خان کے لیے اپنے تمام وعدے پورے کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

عوام اب 100دن میں حقیقی تبدیلی دیکھنے کی خواہاں ہے۔یاد رہے آج وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ خطاب میں وزیراعظم قوم کو اس بات سے آگاہ کریں گے کہ نیا پاکستان کیسا ہو گا؟۔اور نئے پاکستان میں کون کون سی پالیسیاں اختیار کی جائیں گی۔جب کہ دوسری طرف قوم کو بھی عمران خان سے کئی امیدیں وابسطہ ہیں۔لوگوں کو کہنا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان بننا ان کی 22سالہ جدوجہد اور ملک و قوم سے سچی محبت کا ثمرہے ‘عمران خان اقتدار نہیں بلکہ ہر شہری کے لیے انصاف کی تکمیل چاہتے ہیں۔

عمران خان پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے نکال لیں گے۔جس سے ملکی تقدیر بدل جائے گی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے تبدیلی کے سفر کا آغاز ہو گیا۔اور وزیراعظم عمران خان کو چاہئیے کہ وہ ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کریں،اور پاکستان کا جو پیسہ باہر پڑا ہے اسے پاکستان میں لائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات