Live Updates

تحفظ ناموس رسالت ؐپر ہر کلمہ گو کا پختہ ایمان ہے ، جان کی قربانی سے بھی کوئی مسلمان دریغ نہیں کرسکتا ، مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 19 اگست 2018 17:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐپر ہر کلمہ گو کا پختہ ایمان ہے ۔ اس کے لیے جان کی قربانی سے بھی کوئی مسلمان دریغ نہیں کرسکتا ۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح خود خالق کائنات نے کی ہے ۔ آپؐ کی شان کو ساری دنیا کی کافرانہ قوتیں مل کر بھی کم نہیں کرسکتیں ۔

جو بدبخت خاتم النبیینؐ کے خاکے بنا کر گستاخی کر رہے ہیں ، اللہ ان کو عبرت کا نشان بنادے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کو ایسے ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی و تجارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کردینے چاہئیں جو اس گستاخی کے مرتکب ہیں خود ملک کے اندر عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کچھ بدبخت عناصر سرگرم عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہر مسلمان فرد ، جماعت اور پارٹی کو اس حوالے سے عہد کرنا ہوگاکہ وہ ایسی کسی شیطانی حرکت کو اس سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے ۔

مسلمانوں کے آپس میں سیاسی و معاشرتی سو اختلافات بھی ہوں مگر اس نازک ترین مسئلے پر ہر کلمہ گو کا ایک ہی اعلان ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے حکمرانوں کو ہالینڈ کے خلاف اس ایشو پر جرأت ایمانی کے ساتھ موقف اپناناہوگا ورنہ ان کے یہ دعوے کہ مدینہ کی اسلامی ریاست ان کاآئیڈیل ہے ،دھوکہ ثابت ہوں گے۔ حکومت پاکستان ہالینڈ کا سفارت خانہ فوری طور پر بند کر کے سفیر کو ملک بدر کرتے ہوئے ہالینڈ کی مصنوعات پر پابندی لگائے اور اقوام عالم میں ہالینڈ کے اسلام دشمن اہانت رسول پر مبنی اقدامات کے خلاف صدائے حق بلند کرتے ہوئے ہالینڈ کی کھلی دھشت گردی اور دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کے خلاف فوری اقدامات کئے جائیں ہالینڈ کی حکومت اہانت رسول پر مبنی گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کا اعلان کر کے دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی ہے جس سے مسلمانوں میں شدید اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے پورے دنیا میں مسلمان ہالینڈ کی حکومت کی شدید مذمت کررہے ہیں ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ہالینڈ کی حکومت سے سفارتی اور معاشی تعلقات ختم کرے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا اعلان کرنے والے عمران خان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کائنات کی سب سے مقدس ہستی رحمت عالم ،محسن انسانیت حضور ﷺ کی عظمت اور ناموس کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات کرے اگر نئی حکومت نے بھی سابقہ حکمرانوں کی روش اختیار کی تو پاکستان کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے جماعت اسلامی پارلیمنٹ کے اندروباہر ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کا تحفظ کرتی رہے گی عمران خان کی نئی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کو ممکن بنائے اور عظمت مصطفیٰ ﷺ کے تحفظ کیلئے عالمی فورم پر موثر اقدامات کرے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات