ڈٹ کر اپوزیشن کرینگے،جہاں حکومت کی غلطی ہوگی مخالفت کرینگے،خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر لانا (ن)لیگ کا حق ہے ،شہبازشریف کی حمایت کریں گے ،امید ہے وہ بھی ہمارے صدارتی امیدوار کو ووٹ کرے گی،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 20:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پاکستا ن پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ڈٹ کر اپوزیشن کرے گی ،حکومت جہاں غلط ہوگی مخالفت کریں گے،اپوزیشن کے کچھ مسائل ہیں جو وقت آنے پر حل ہوجائینگے، شہبازشریف کے اپوزیشن لیڈر بننے کی حمایت کریں گے ،شفاف انتخابات کیلئے نئے قوانین بنائیں گے ۔سکھر میں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ شفاف الیکشن کے لئے نئے قوانین بنائیں گے،اپوزیشن کے کچھ مسائل ہیں جو ہم وقت کے سا تھ حل کرلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت جہاں غلط ہوگی مخالفت کریں گے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی جبکہ ہماری جماعت ڈٹ کر اپوزیشن کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ قائد حزب اختلاف (ن)لیگ کا حق ہے جو اسے ملنا چاہیے اگر ن لیگ کے صدر شہبازشریف اپوزیشن لیڈر بننے کے تیار ہیں تو ہم ان کی حمایت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے چوہدری اعتزاز احسن کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیاگیا ہے اور ان کے لئے ووٹ مانگنے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ ن لیگ ہمارے صدارتی امیدوار کو ووٹ دے گی ۔