Live Updates

تونسہ میں خوشی کی لہر،لوگوں کی بڑی تعداد وزیراعلی کے والد اوربھائی کو مبارکباد دینے گھرپہنچ گئی

اتوار 19 اگست 2018 21:20

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سردار عثمان خان بزدارکے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر تونسہ شریف کے مکینوں میں خوشی لہر پیدا ہو گئی ، شہریوں و معززین علاقہ کی انکے والد اور بھائیوں سے مبارکباد دینے انکے گھر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

جہاں انسان اورجانور دونوں ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے ہوں ،وہاں سے وزیر اعلیٰ کا منتخب ہونا عمران خان کے ویژن کا حصہ ہے، یہ بات سابق ایم پی اے سردار فتح محمد بزدار نے اے پی پی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی سیاست کا آغاز ممبر ضلع کونسل سے کیا، وہاں پر انہوں نے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر ترجیح بنیادوں پر حل کیے اور اسکے بعد جب وہ ٹرائبل ایریا کے تحصیل ناظم منتخب ہوئے تو وہاں بھی انہوں نے میرٹ پر فیصلوں کو ترجیح دی اور علاقائی مسائل حل کیے، یہی وجہ ہے کہ علاقہ کے لوگوں نے انہیں ایم پی اے کی نشست سے کامیاب کرایا ،اسی طرح انکے چھوٹے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے بتایا کہ سردار عثمان خان بزدار کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کرکے وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی احسن فیصلہ کیا ہے ،انکے ایسے فیصلے معتبرانہ اور تاریخ ساز فیصلے پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردا ادا کریں گے، انہوں نے مزید بتایاکہ سردار عثمان خان بزدار کو پنجاب میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہوگا ، کرپشن ، بیڈ گورننس ، صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بہت سے مسائل ہمارے سامنے سر اٹھائے کھڑے ہیں ،وہ اپنے قائد عمران خان کے ویژن اور ٹیم کے ساتھ ان تمام مسائل کو بھی احسن انداز سے حل کریں گے،سردار عثمان خان بزدار جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے امید کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں انشاء اللہ وہ ہماری، پی ٹی آئی اور عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات