سرائیکی وسیب کے پانچویں اور ڈیرہ غازی خان کے دوسرے وزیر اعلی آج حلف اٹھائیں گے

اتوار 19 اگست 2018 21:20

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پنجاب کے بیسویں اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان بزداراحمدبزدار پانچویں وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں جو آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ بالغ رائے دہی کی بنیاد پر 1970میں منعقدہونے والے الیکشن کے بعد پنجاب کے پہلے وزیر اعلیٰ معراج خالد تھے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر اعلیٰ ملک غلام مصطفی کھر 12 نومبر 1973سے 15 مارچ 1974 تک وزیر اعلیٰ رہے اور ان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے اوران کے بعد نواب صادق حسین قریشی 15 جولائی 1975 سے 5 جولائی 1977 تک وزیر اعلیٰ رہے وہ ملتان سے تعلق رکھتے تھے۔

ان کے بعد 13 سال بعد غلام حیدر وائیں 6 اگست 1990 سی25 اپریل 1993 تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہے ہیں وہ میاں چنوں ضلع خانیوال سے تعلق رکھتے تھے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے چوتھے ،وزیر اعلیٰ سردار دوست محمدخان کھوسہ 11 اپریل 2008 سے 8 جون 2008 ء تک وزیر اعلیٰ رہے ہیں،وہ ڈیرہ غازیخان کے رہنے والے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب سے مجموعی طور پر پانچویں وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کا تعلق ڈیرہ غازیخان سے تعلق سے ہے وہ دوسرے وزیر اعلیٰ ہیں جن کا تعلق ضلع ڈیرہ غازیکان سے ہے، سردار عثمان احمد خان بزدار آج اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔