Live Updates

کسی نے ٹی وی پر تو کسی نے موبائل پر!پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں کھو گئی

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب میں پوری قوم سکرین کے آگے سر جوڑ کر بیٹھی رہی، دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 اگست 2018 11:20

کسی نے ٹی وی پر تو کسی نے موبائل پر!پوری قوم  وزیراعظم عمران خان کے خطاب ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست 2018ء) کل رات نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے قوم سے پہلا خطاب کیا جس کا پوری قوم کو بے صبری سے انتظار تھا۔پوری قوم ٹی وی اسکرین کے آگے سر جوڑ کر بیٹھی رہی جب کہ کچھ لوگوں نے عمران خان کا خطاب اپنے موبائل فون پر بھی سنا۔عمران خان کی کل کی تقریر نے پوری پاکستانی عوام کے دل جیت لیے تھے۔پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صحیح معنوں میں ہمارے مسائل کی ترجمانی کی اور ساتھ ساتھ ان کا حل بھی بتایا۔

اور اب ہمیں امید ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم وہ تمام مسائل حل کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔جن میں عمران خان کے خطاب حوالے سے لوگوں کا جذبہ اور جوش و خروش دیکھا جا سکتا تھا۔

(جاری ہے)

کچھ تصاویر میں پورے کے پورے خاندان ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر وزیر اعظم کا خطاب سن رہے تھے۔جن میں بڑوں سے لے کر چھوٹے بچے بھی شامل تھے۔

جب کہ کچھ لوگوں نے اپنے موبائل فون پر عمران خان کی تقریر لائیو سنی جب کہ کچھ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ موبائل فون پر بھی جھرمٹ بنا کر عمران خان کی تقریر سننے میں محو ہیں۔
جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریرکے لیے قوم کس قدر انتظار کر رہی تھی۔ دکانوں میں لگی اسکرین پر بھی وزیراعظم کا خطاب سننے کے لیے لوگ اکھٹے ہو گئے۔

شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں وزیراعظم کی تقریر کچھ اس انداز میں سنی گئی۔
جب کہ گلیوں میں بھی لوگ ٹی وی اسکرین کے آگے براجمان ہو گئے اور وزیراعظم عمران خان کی تقریر سنتے رہے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا، ملٹری سیکرٹری کے تین بیڈروم کے گھر میں رہوں گا، دو گاڑیاں اوردوملازم رکھوں گا،بنی گالہ میں رہنا تھا سکیورٹی ایجنسیز نے کہا کہ جان کوخطرہ ہے،مہنگی گاڑیاں نیلام کرکے پیسا قومی خزانے میں جمع کراؤں گا، وزراء اعلیٰ، گورنرزہاؤسزکے خرچے کم، جبکہ وزیراعظم ہاؤس کویونیورسٹی بنائیں گے،خرچے کم کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کریں گے۔

انہوں نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ سب سے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جو 22 سال قبل میرے ساتھ اس تحریک میں شامل ہوئے تھے۔آج احسن رشید اورسلونی بخاری ہمارے ساتھ چلی تھیں وہ آج نہیں ہیں۔ میں تمام کارکنان کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات