Live Updates

کولگام میں بھارتی فورسز کی طرف سے درجنوں کشمیریوں پر ظلم و تشدد کی مذمت

عمران خان کو پاکستان کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش

پیر 20 اگست 2018 11:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کولگام میں بھارتی فورسز کی طرف سے درجنوں کشمیریوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بار ایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ہم بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع کولگام کے گائوں بھان میںدرجنوں افراد پر ظلم و تشدد ، انکی امکان کو تباہ کرنے اور گاڑیوںاور ٹریکٹروںکو نقصان اور فیصل بشیر ، فیصل نذیر اور منیب احمد سمیت نوجوانوںکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ یہ بدترین ظلم و بربریت ہے جس کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اورانسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو سخت نوٹس لینا چاہیے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرنے اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کو پاکستان کے بائیسواں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارک باد پیش کی۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی نئی حکومت کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی ۔کشمیر ی عوام گزشتہ ستربرس سے اپنے حق خوارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات