ڈی آئی خان‘ گھریلو ناچاقی پر جوانسال دوشیزہ کی خودکشی کی کوشش

پیر 20 اگست 2018 12:24

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) گھریلو ناچاقی پر جوانسال دوشیزہ کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی جس کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ، پولیس نے اقدام خودکشی کامقدمہ درج کرلیا۔پہاڑپور کے علاقہ بستی فخر آباد میں 22 سالہ دوشیزہ (م ۔

(جاری ہے)

ق بی بی ) نے گھریلو ناچاقی کے باعث گھر میں موجود زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی اور وہ بہوش ہوگئی ۔اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر اس کا معدہ صاف کیاگیا ۔طبی امداد کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔پولیس نے دوشیزہ کے والد کی رپورٹ پر اس کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :