Live Updates

وزیراعظم نے خوبصورتی کے ساتھ کابینہ ٹیم تشکیل دی ہے،رہنما عمر ڈار

منگل 21 اگست 2018 01:50

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت عمدگی و خوبصورتی کے ساتھ کابینہ ٹیم تشکیل دی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان میں 50 فیصد سے زیادہ اپنے کاموں میں مہارت رکھنے والے لوگ ہیں، سیاسی مشیروں کو بھی سیاست نہیں بلکہ مہارت کی وجہ سے چنا گیا ہے، وزیراعظم نے واقعی آئین پاکستان کی روح کے تقاضے کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات