ترکی کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے پاکستانی میدان میں آ گئے
پاکستان میں کئی لوگوں نے ترک کرنسی خریدنا شروع کر دی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
مقدس فاروق اعوان منگل 21 اگست 2018 17:45
(جاری ہے)
کئی سوشل میڈیا صارفین نے لیرا خریدنے کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہے،ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ پاکستانی لوگوں نے ترکی کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے لیرا خرایدنا شروع کر دیا ہے۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی لوگ لیرا خرید رہے ہیں۔ہم ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔کیونکہ ترک صدر مسلمانوں کے لیڈر ہیں۔ جب کہ کراچی یونین آف جرنلسٹ نے بھی اس مہم کو پورے پاکستان میں پھیلانے کا عزم اختیار کیا ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ آخرکار میں نے بھی ترکی کی کرنسی حاصل کر لی ہے۔ دوسری طرف ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک کرنسی لیرا کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ کچھ عرصے سے لیرا کی قدر میں مسلسل گراوٹ رہنے کے بعد جمعرات کے دن اس کی ویلیو میں تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ترکی میں پندرہ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے سے جمعرات کے دن لیرا کی قدرمیں تبدیلی رونما ہوئی۔ امریکی پابندیوں کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی خاطر نئے پارٹنرز کے ساتھ اتحاد بنایا جائے گا۔ترکی میں ایک امریکی پادری کی حراست اور دیگر سفارتی تنازعات کے باعث امریکا اور ترکیکے مابین کشیدگی بڑھ چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.