اپوزیشن کا صدرکے انتخاب کیلئے متحد ہونے کا امکان
پیپلزپارٹی اورن لیگی قیادت میں ملاقات،اعتزازاحسن حتمی امیدوارنہیں، اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوارکیلئےعید کےبعد اجلاس ہوگا، اپوزیشن یکجا نہ ہوئی توحکمران جماعت کوفائدہ ہوگا۔ن لیگی مرکزی رہنماء احسن اقبال
ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اگست 2018 19:59
(جاری ہے)
جس کے بعد ان کا نام صدارتی امیدوار کے طور پرمسترد کردیا۔
مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کوتجویز دی ہے کہ صدارتی امیدوارکی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے۔ مسلم لیگ ن نے خبردار کیا کہ پیپلزپارٹی نے اتفاق نہ کیا تون لیگ عبدالقادربلوچ صدارتی امیدوارہوں گے۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان الائنس کا اجلاس 24 اگست کو مری یا اسلام آباد میں ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان الائنس کے ہراجلاس میں تمام اپویشن جماعتوں کی قیادت شرکت کی پابند ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماؤں خورشید شاہ اور رضا ربانی نے مسلم لیگ ن کی قیادت شہبازشریف، احسن اقبال، ایازصادق اور رانا تنویر سے ملاقات کی۔ جس میں ن لیگ کے تحفظات دور کرنے اور متفقہ امیدوار لانے پرمشاورت کی گئی۔ ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے اجلاس کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی امیدوارکے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے۔ فرحت اللہ بابر بھی کہہ چکے ہیں اعتزاز احسن حتمی امیدوارنہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش ہے صدارتی انتخاب کیلئے متفقہ امیدوار لایا جائے۔ عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگراپوزیشن یکجا نہ ہوئی تو حکمران جماعت کو فائدہ ہو گا۔ واضح رہے اس سے قبل پیپلزپارٹی نے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کے عوض ن لیگ کو سینیٹ میں حمایت کی یقین دہانی کروائی تھی۔ تاہم ن لیگ نے اس کے باوجود اعتزاز احسن کی حمایت مسترد کردی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.