مزدور رہنمائوں کی ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین اور عوام کو عیدالاضحی پر مبارکباد

اپنی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقے ،مساکین اور غرباء کو شریک کرکے عیدالاضحی کی حقیقی خوشیاں حاصل کریں

منگل 21 اگست 2018 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی اور صوبائی صدر کے پی کے ملک نوید اعوان ،چیئرمین ملک حسیب خان ،جنرل سیکریٹری نصیر الدین ہمایوں ،صوبائی صدر سندھ سیدذوالفقارشاہ ،چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت ،صوبائی چیئرمین پنجاب غلام محمد ناز ،صدر میاں سرور معراج ،جنرل سیکریٹری نجف حسین خان ،صوبائی جنرل سیکریٹری کے پی کے ظہیر شیخ ،صوبائی صدر بلوچستان جان محمد جتک اور جنرل سیکریٹری محمد عالم سموں نے اپنے مشترکہ تہنتی بیان میں عیدالاضحی کے بابرکت موقع پر ملک بھر کی عوامی خصوصاًبلدیاتی ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقے ،مساکین اور غرباء کو شریک کرکے عیدالاضحی کی حقیقی خوشیاں حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

عیدقرباں ہمیں قربانی ،ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے جوکہ اگر روز مرہ کی زندگی کا اصول بنالیا جائے تو پھر معاشرہ ترقی کرسکتا ہے ۔انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر ملک کی ترقی ،خوشحالی ،سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگنے کی اپیل کی ہے ۔