بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے حلقے این اے 200 پر کامیابی کے بعد اپنی پہلی عید لاڑکانہ کے بجائے دبئی میں منائی

جمعہ 24 اگست 2018 20:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے حلقے این اے 200 پر کامیابی کے بعد اپنی پہلی عید لاڑکانہ کے بجائے دبئی میں منائی جبکہ عید سے تین روز قبل ہی بلاول بھٹو زرداری دبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی گذشتہ سندھ حکومت کے عرصے کے دوران بلاول بھٹو زرداری عید گڑھی خدابخش بھٹو میں مناتے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی تیسری مرتبہ سندھ میں حکومت کے بعد پہلی مرتبہ بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش میں عید نہیں منا سکے۔