ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کیا گیا ،ْذرائع

اتوار 26 اگست 2018 17:50

ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی اڈیالہ سے ساہیوال ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2018ء) ایبٹ آباد میں القاعدہ کے بانی اٴْسامہ بن لادن کے خلاف ہونے والے امریکی آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ 2011 میں ہونے والے ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اتوار (26 اگست) کی صبح ساہیوال جیل منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کیا گیا۔شکیل آفریدی کو کچھ عرصہ قبل پشاور سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر ایبٹ آباد آپریشن کے لیے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی معاونت اور القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی مخبری کا الزام ہے۔