Live Updates

خواجہ سعد رفیق نے حلقہ این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

جمعرات 30 اگست 2018 14:15

خواجہ سعد رفیق نے حلقہ این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حلقہ این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔عام انتخابات 2018ء میں لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131ء سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی، سعد رفیق نے حلقے میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) نے این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ جاری کیا جس کے بعد انہوں نے جمعرات کے روز اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔خواجہ سعد رفیق کے ترجمان قاسم نے ان کے کاغذات جمع کرائے اور ریٹرننگ افسر رحم زادہ نے ان کے کاغذات وصول کیے۔سابق وزیر ریلوے کے کاغذات میں کورنگ امیدوار ان کی اہلیہ غزالہ سعد رفیق ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 131 سے عمران خان نے 84313 ووٹ حاصل کیے جبکہ سعد رفیق 83633 ووٹ کے ساتھ انتہائی قریبی مقابلے سے ہارے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات