اے این پی رہنمائوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ، شاہی سید

بدھ 5 ستمبر 2018 22:35

اے این پی رہنمائوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے پشاور میں پارٹی رہنماء اور PK74 کے امیدوار محمد ابرار خلیل اور ان کے بھتیجے کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی رہنمائوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے عوامی نیشنل پارٹی کو ایوانوں سے باہر کرنے والی قوتیں اب ہماری سیاست سے بھی خوف زدہ ہیں ہمیں تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر نے مذید کہا ہے کہ ہمیں ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ہرگز خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا ،اپنے اسلاف کے افکار کے تسلسل کو جاری رکھیں گے کسی صورت اپنی سیاسی مقاصد سے پیچھے نہیںہٹیں گے ،ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محمد ابرار خلیل اور ان کے بھتیجے محمد ارشد خلیل کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور آئندہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں و کارکنان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔