Live Updates

پی ٹی آئی رہنما نے فیصل جاوید کے وزیراعظم آفس میں ایک بسکٹ کھانے کا بھانڈا پھوڑ دیا

میں نے خود فیصل جاوید کو دو بسکٹ کھاتے ہوئے دیکھا وہ یقینا بھول گئے ہوں گے، علی زیدی کے ٹویٹ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 6 ستمبر 2018 17:01

پی ٹی آئی رہنما نے فیصل جاوید کے وزیراعظم آفس میں ایک بسکٹ کھانے کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06ستمبر 2018ء) سینیٹر فیصل جاوید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا تھا کہ مجھے بہت بھوک لگی ہے کیونکہ انہوں نے وزیراعظم آفس میں صرف ایک بسکٹ کھایا ہے اور چائے کی پیالی پی ہے۔اسی متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ میں فیصل جاوید کو خود دو بسکٹ کھاتے ہوئے دیکھا ہے یقینا وہ بھول گئے ہوں گے۔

علی زیدی کے اس ٹویٹ نے پڑھنے والوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر دی۔جس پر حامد میر نے ٹویٹ کیا ہے اب آپ فیصل جاوید سے ایک سے زائد بسکٹ کھانے پر رقم ادا کرنے کا نہ کہیے گا جو انہوں نے مبینہ طور پر وزیراعظم آفس میں کھائے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کر رکھا ہے اور اپنی کابینہ کو بھی سادگی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے بارے میں مشہور تھا کہ ان کی رہائش گاہ بنی گالا میں صرف چائے بسکٹ دئیے جاتے ہیں،تاہم وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کچھ زیادہ ہی بچت کرنے لگ گئے ہیں۔ اسی متعلق تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے دلچسپ قصہ سنایا۔ فیصل جاوید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔تو صحافی حامد میر نے سوال کیا کہ آپ کچھ تھکے تھکے سے لگ رہے ہیں۔

تو انہوں نے بتایا کہ مجھے بھوک لگی ہوئی ہے۔ وہ پورا دن وزیر اعظم آفس میں رہے اور انہیں صرف کھانے کے لیے ایک بسکٹ ہی ملا۔ اگر چائے مل جائے تو بسکٹ نہیں ملتے۔ کبھی کبھی تو ایک بسکٹ حصے میں آتا ہے۔فیصل جاوید نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم آفس میں 8 لوگوں کیلئے چائے آئی اور اس کے ساتھ ایک ٹرے میں 6 بسکٹ آئے جو کہ میرے حصے میں ایک ہی بسکٹ آیا۔۔حامد میر نے سوال کیا کہ عارف علوی صدر پاکستان منتخب ہوگئے ہیں تو کیا وہاں بھی یہی حال ہوگا؟تو فیصل جاوید نے جواب دیا کہ اگر عمران خان نے ایوان صدر کا ایک دورہ کرلیا تو پھر یہی حال ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات