Live Updates

فاٹا ‘پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق مشکلات کا جائزہ

وزیراعظم نے معاونت کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی،محمد شہزاد ارباب کنوینر ٹاسک فورس تعینات

جمعہ 7 ستمبر 2018 15:45

فاٹا ‘پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق مشکلات کا جائزہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے فاٹا اور پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے مشکلات کے جائزہ اورمعاونت کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹاسک فورس کے کنوینر وزیراعظم کے مشیربرائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب ہونگے جبکہ دیگراراکین میں گورنر خیبرپختونخوا،، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا،، جی ایچ کیو کے ایم او ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے،11کور پشاور کے نمائندے اور حبیب اللہ خان شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کے سیکرٹری کے طور پر سیکرٹری سیفران فرائض سرانجام دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات