فجیرہ:گھر میں آتش زدگی کے دوران دم گھُٹنے سے اماراتی شخص ہلاک

متوفی کی بیوی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 8 ستمبر 2018 14:00

فجیرہ:گھر میں آتش زدگی کے دوران دم گھُٹنے سے اماراتی شخص ہلاک
فجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر 2018) فجیرہ کے ضلع الفیصل میں واقع ایک گھر میں بھڑک اُٹھی۔اس آتش زدگی کے باعث گھر میں دُھواں بھر جانے سے 39 سالہ اماراتی شخص فہد کا دم گھُٹ گیا جسے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ملزم کی بیوی کو بھی دم گھُٹنے کے باعث سانس لینے میں دُشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

جبکہ اس افسوس ناک واقعے میں گھر میں موجود نو بچے اور دو گھریلو خادمائیں جان بچانے میں کامیاب رہے۔ فجیرہ کے سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیر علی عُبید التُنیجی نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن روم کو رات پونے تین بجے کے قریب اطلاع مِلی کہ ایک رہائشی علاقے میں واقع مکان میں آگ بھڑک اُٹھی۔

(جاری ہے)

اس گھر میں بچے اور دیگر مرد و خواتین بھی موجود ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی آگ بُجھانے والا عملہ اور ایمبولینس روانہ کر دی گئیں۔ جنہوں نے موقع پر پہنچ کر گھر میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔ تاہم گھر کے سربراہ اور اُس کی بیوی کمروں میں دھواں بھر جانے کے باعث آکسیجن کی کمی کا شکار ہو گئے تھے‘ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مگر وہاں پہنچ کر گھر کا سربراہ رب کو پیارا ہو گیا۔

اس واقعے کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن کو دے دی گئی ہے جو آتش زدگی کی وجوہات کا پتا چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آتش زدگی کا شکار ہونے والے گھر کے سامنے مقیم ایک ہمسائے نے کہا کہ رات کے وقت سارے گہری نیند میں سو رہے ہوتے ہیں‘ اس وجہ سے آتش زدگی کا تھوڑی دیر بعد پتا چلا۔ اس واقعے میں اُن کے ہمسائے کا دُنیا سے کُوچ کر جانا ایک ناقابلِ یقین اور صدمے سے بھرپور خبر ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں موجود دیگر افراد بروقت گھر سے باہر نکال لیے گئے ورنہ اس واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا تھا۔ جیسا کہ رواں سال کے آغاز میں فجیرہ میں واقع ایک گھرمیں اچانک آگ بھڑکنے کے دلخراش واقعے میں ایک عورت کے ساتوں بچے زندہ جل گئے تھے‘ جن کی عمریں 5 سال سے 13 سال کے درمیان تھی۔

متعلقہ عنوان :