مولانا فضل الرحمان اپنے نام کیساتھ مولانا کا لقب لگائے جانے سے ناخوش

صدارتی الیکشن کے سلسلے میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنے نام کے ساتھ مولانا کے لقب کا استعمال نہیں کیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 ستمبر 2018 19:20

مولانا فضل الرحمان اپنے نام کیساتھ مولانا کا لقب لگائے جانے سے ناخوش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2018ء) مولانا فضل الرحمان اپنے نام کیساتھ مولانا کا لقب لگائے جانے سے ناخوش، صدارتی الیکشن کے سلسلے میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنے نام کے ساتھ مولانا کے لقب کا استعمال نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء پاکستان ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنی مذہبی شناخت سے اکتا گئے ہیں۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان اپنے نام کیساتھ مولانا کا لقب لگائے جانے سے ناخوش ہیں۔ اقتدار کے حصول کیلئے بے چین جمیعت علماء پاکستان ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرونی خاص کر مغربی قوتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اسی لیے جمیعت علماء پاکستان ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد ان کی مذہبی شناخت سے جان چھوٹ جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمیعت علماء پاکستان ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے صدارتی الیکشن کے سلسلے میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنے نام کے ساتھ مولانا کے لقب کا استعمال نہیں کیا۔ کاغذات نامزدگی میں جمیعت علماء اسلام کے سربراہ کے نام کے ساتھ مولانا کا لقب بھی لگایا گیا تھا، تاہم بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے اپنے نام کیساتھ لگائے گئے مولانا کے لقب کو ہٹوا دیا۔ یوں جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ نے صدارتی الیکشن میں فضل الرحمان کے نام کیساتھ حصہ لیا۔