سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں اخبار سے ہوا لیتے رہے

شور ہوتا ہے!ْعدالتی عملے نے اے سی بند ہونے پر نواز شریف کی پنکھا چلانے کی درخواست ماننے سے انکار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 ستمبر 2018 12:35

سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں اخبار سے ہوا لیتے رہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 ستمبر 2018ء) :سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچایا گیا جہاں ان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت ہو ئی۔نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا نے پر خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔

دوران سماعت احتساب عدالت میں اے سی بند ہو گیا۔تو نواز شریف کو گرمی لگنے لگ گئی جس پر انہوں نے درخواست کی پنکھا چلا دیں۔تاہم عدالتی عملے نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ کمرے میں شور ہوتا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں اخبار سے ہوا لیتے رہے۔یاد رہے گذشتہ سماعت میں احتساب عدالت میں العزیزیہ فلیگ شپ ریفرنس میں سماعت کے دوران وقفہ ہوا تو نواز شریف نے اپنے برگر منگوا لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف جیل کا کھانا کھا کھا کر تھک گئے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پر جب سماعت میں وقفہ ہوا تو اپنے لیے برگر منگوا لیا۔ جب کہ نواز شریف کے لیے لائے گئے کھانے کو اندر لے جانے کی اجازت بھی دے دی گئی۔قریبی رفقاء بھی کمرہ عدالت میں جوس اور برگر کے مزے لیتے رہے۔

اس موقع پر جاوید ہاشمی،، عرفان صدیقی،،مشاہداللہ اور چوہدری تنویر بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آج بہت ہشاش بشاش لگ رہے ہیں۔ تو نواز شریف نے اس کا جواب شاعرانہ انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ "ان کو دیکھنے سے جو منہ پر آتی ہے رونق، وہ سمجھتے ہیں بیمار کا حال اچھا ہے۔ نواز شریف کمرہ عدالت میں پارٹی رہنماؤں سے خوش گپیاں بھی لگاتے رہے۔