Live Updates

کھیلوں میں بہتری وقت کی ضرورت اوراولین ترجیح ہے ،ْ وزیر اعظم عمران خان

کھیلوں میں بہتری کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ،ْوزیراعظم کی اجلاس میں ہدایت

منگل 11 ستمبر 2018 16:34

کھیلوں میں بہتری وقت کی ضرورت اوراولین ترجیح ہے ،ْ وزیر اعظم عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کھیلوں میں بہتری وقت کی ضرورت اوراولین ترجیح ہے۔منگل کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کھیلوں کے حوالے سے پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا،سیکرٹری آئی پی سی جمیل احمد، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ عارف ابراہیم سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی ڈاکٹرمرزا نے وزیراعظم کو کھیلوں کی حالت زار، اسپورٹس پالیسی کی تیاری اور ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کی تمام صورتحال اور حقائق سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی ترجیحات پر بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں بہتری وقت کی ضرورت اوراولین ترجیح ہے، کھیلوں میں بہتری کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات