شیریں مزار ی کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے بارے میں بیان کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کا ردعمل

متعدد افراد نے اپنے ملک میں بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

منگل 11 ستمبر 2018 23:39

شیریں مزار ی کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے بارے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزار ی کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے بارے میں بیان کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کا ردعمل ، متعدد افراد نے اپنے ملک میں بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزار ی کا کہناتھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈاکٹر مزاری کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر وقاص ملک نے لکھا کہ اپنے ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے آپ ناکام ثابت ہوئی ہیں، میاں عاطف کے معاملے میں آپکی حکومت نے یوٹرن لیا جب کہ آپ اپنے ملک میں آسیہ بی بی تو انصاف نہیں دلاسکی۔

(جاری ہے)

موسی ورک نام کے ایک اکائونٹ نے لکھا کہ عافیہ صدیقی کی واپسی کے مطالبہ پر امریکہ شکیل آفرید ی کی واپسی کا مطالبہ کرسکتاہے۔

حکومت کو ایسی باتیں نہیں کرنا چاہیے جو نہ کرسکیں۔ ندا حیدر نامی ایک یوزر نے لکھا ہے کہ وہ امریکن شہری ہے اور اسے امریکن عدالت سے سزا ہوئی ہے۔ اور اسے امریکن سپاہیوںنے افغانستان سے گرفتارکیا تھا۔ پہلے اسکی تاریخ پڑھ ٹھیک سے پڑھ لیں۔ عافیہ صدیقی اتنی معصوم نہیں، جتنا بعض پاکستانی اسکے بارے میں سمجھتے ہیں۔ فرح ناز اسفہانی نے ڈاکٹر شریں مزاری کو اسکے جواب میں لکھا ہے کہ قانونا یہ ممکن نہیں ۔ آپ آسیہ بی بی کی رہائی کو بندوبست کیوں نہیں کرتی جو ہوسکتا ہے۔ اوہ اس لیے کہ وہ مسیحی خاتون ہے اور توہین رسالت کے الزام میں قید ہے۔ معذرت خواہ ہوں میں بھول گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ نامہ نگار