سندھ حکومت تھر کے حوالے سے کوتاہی کا سوچ بھی نہیں سکتی، کوشش ہے تھر کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے،سعید غنی

جمعرات 13 ستمبر 2018 23:16

سندھ حکومت تھر کے حوالے سے کوتاہی کا سوچ بھی نہیں سکتی، کوشش ہے تھر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) نپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تھر کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت تھر کے حوالے سے کوتاہی کا سوچ بھی نہیں سکتی اور کوشاں ہے کہ تھر کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں جن پر قابو پالیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بیان بازی کرنے کی بجائے اپنے اعمال کو دیکھیں۔ وزارت خارجہ تو ان سے سنبھالی نہیں جاتی بلکہ جگ ہنسائی باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مودی کے مظالم پر بھی وزیر خارجہ نے اپنی زبان بندی کر رکھی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی میں کتنی اہلیت ہے ہم سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ ان کا کام صرف مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنانا اور اقتدار کے مرکز کی خوشامدی کے سوا کچھ نہیں۔ن۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔طارق ورک