شاہ رخ خان کے نئے ٹی وی اشتہار کا پہلا ٹیزر جاری

جمعہ 14 ستمبر 2018 11:39

شاہ رخ خان کے نئے ٹی وی اشتہار کا پہلا ٹیزر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے نئے ٹی وی اشتہار کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اشتہار بچوں کے لئے آن لائن لرننگ ایپ کے استعمال پر ہے جس میں اداکار شاہ رخ خان سخت سائوتھ انڈین، خیال نہ رکھنے والے بنگالی اور پریشان گجراتی باپ کے حلیے میں دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار شاہ رخ خان نے اپنے نئے ٹی وی اشتہار کی وڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے نیچے ’’پاپا کہتے ہیں‘‘ لکھا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ رواں سال 21دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔