سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے پاکستان پہنچادی گئی
جمعہ 14 ستمبر 2018 12:01
(جاری ہے)
سابق خاتون اول کی میت شریف میڈیکل سٹی لائی گئی جہاں نواز شریف، مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا۔
بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام جاتی امرا کے شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ہی ادا کی جائے گی اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔نماز جنازہ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، جناز گاہ میں صفحوں کی نشاندہی کے لیے لائنیں لگائی گئی ہیں جب کہ لاؤڈ اسپیکر بھی نصب کردیے گئے ہیں۔ شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ بیگم کلثوم نواز کو سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ہوگی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بھتیجے سلمان شہباز، نواسے جنید صفدر کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں شریف میڈیکل سٹی میں بیگم کلثوم کی نمازجنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے اس موقع پر منتظمین کو ہدایت کی کہ انتظامات بہترین ہونے چاہئیں، جنازے میں شریک کسی فرد کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے اپنے والد اور بھائی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے کینسر میں مبتلا تھیں اور اسی موذی مرض سے لڑتے لڑتے بدھ کو خالق حقیقی سے جاملی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.