کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش اظہار

جو قومیں تعلیم پر توجہ دیتی ہیں و ہ قومیں پستی سے آٹھا کر بلندیوں چھوتی ہیں ہیں، تعلیم ایسا ہتھیار ہے جو کوئی کسی سے چھین نہیں سکتا، مصطفی کمال

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:56

کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ تعلیم ایسا ہتھیار ہے جو کوئی کسی سے چھین نہیں سکتااورجو قومیں تعلیم پر توجہ دیتی ہیں و ہ قومیں پستی سے آٹھا کر بلندیوں چھوتی ہیں ہیں کیونکہ یہ ترقی کا واحدذریعہ ہے مگر تعلیمی نظام کو تباہ کرکے حکمرانوں نے ملک کے معشیت کے ساتھ ظلم کیا ایک کامیاب معاشرے کی تشکیل اور قومی سلامتی کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ دینی اور عصری دونوں علوم ناگزیر ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے مختلف کالجز سے آئے ہوئے طلبائ طالبات سے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی پی حکومت کی جانب سے بلندو بانگ دعوؤں کے باوجود آج بھی سندھ کے ہزاروں اسکولوں میں نہ پانی ہے نہ بجلی،باتھ روم اور چار دیواری تک میسر نہیں جبکہ ہزاروں اسکول وڈیروں کی اوطاقوں،اناج کے گوداموں میں تبدیل ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ غریب عوام اپنے بچوں کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم سرکاری اسکولوں میں پڑھانے پر مجبور ہیں اورسندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لاکھوں بچے کٴْھلے آسمانوں اور خستہ حال اسکولوں کی عمارتوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ 70لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ کی صوبائی حکومت نے تعلیمی کے شعبے کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے پوری ایک نسل تعلیم نہ حاصل کرنے کی وجہ سے جہالت کے اندھیروں ڈوب رہی ہے اور اس کا نقصان صرف و صرف پاکستان کو ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی آنے والی نسلوں کو زیور تعلیم سے ?اراستہ کرنے ضرورت ہے کیونکہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر زبوں حال اسکولوں کی مرمت اور اسکولوں میں طلبہ کی بنیادی ضروریات فراہم کرے تاکہ ملک کے معماروں کے مسقتبل کو تباہی سے بچایا جاسکے۔