Live Updates

صدرپاکستان عارف علوی کی سادگی دیکھ کر عوام دنگ رہ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بغیر پروٹوکول عام پرواز سے کراچی پہنچے،سامان بھی خود اٹھایا اور قطار میں بھی لگ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 14 ستمبر 2018 23:25

صدرپاکستان عارف علوی کی سادگی دیکھ کر عوام دنگ رہ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2018ء) :صدر پاکستان عارف علوی سادگی میں وزیر اعظم سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے جب سے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے تب سے وہ ایک چیز کو لے کر کافی متحرک نظر آرہے ہیں،وہ ہے کفایت شعاری کی پالیسی۔اب تک حکومت اور وزراء کے چال چلن بھی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کا عکاس بن چکے ہیں۔

24 اگست کو منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں صدر ،وزیر اعظم اور اراکین اسمبلی کا صوبدیدی فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو دوسری جانب وزیر اعظم پر بھی دوروں پر جاتے وقت خصوصی طیارہ استعال کرنے کی پابندی عائد کردی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اب سے وزیر اعظم سمیت تمام حکام فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کیا کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ عمران خان کی ٹیم بھی اس سادگی مہم میں انکے ساتھ ہے اور اس حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

اسکی تازہ ترین مثال صدر پاکستان عارف علوی نے قائم کی۔صدر پاکستان عارف علوی آج اسلام آباد سے بذریعہ پرواز کراچی پہنچے تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بغیر پروٹوکول عام پرواز سے کراچی پہنچے۔ایئرپورٹ پر سامان اے ایس ایف کی اسکینگ مشین پر خود سکین کروایا۔صدر پاکستان عارف علوی نے ایئر پورٹ پر اپنا سامان بھی خود اٹھایا۔اس کے علاوہ عارف علوی نے لائن میں لگ کرکراچی جانے کے لیے اپنا بورڈنگ پاس بھی خودوصول کیا۔صدرمملکت عارف علوی مسافروں کےساتھ لاونج میں طیارے کا انتظارکرتے رہے۔عوام کی جانب سے صدر پاکستان کی ایسی سادگی کو بہت سراہا جارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات