Live Updates

شیخ صاحب آپ نے تو میرا بھی ٹکٹ آدھا کردیا

وزیر اعظم عمران خان کے جملے نے میانوالی ریل کار کی افتتاحی تقریب میں قہقہے بکھیر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 14 ستمبر 2018 23:44

شیخ صاحب آپ نے تو میرا بھی ٹکٹ آدھا کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2018ء) :شیخ صاحب آپ نے تو میرا بھی ٹکٹ آدھا کردیا۔وزیر اعظم عمران خان کے ایک  جملے نے میانوالی ریل کار کی افتتاحی تقریب میں قہقہے بکھیر دئیے۔تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم ہاوس میں لاہور تا راولپنڈی ریل کار کی افتتاحی تقریب منعقد کی۔افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان ،وزیر ریلوے شیخ رشید اور ریلوے حکام موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ریلوے ٹریکس پر زیادہ سے زیادہ پیسہ لگائیں گے اور چین سے جدید ریلوے ٹیکنالوجی کا حصول ممکن بنائیں گے۔ انگریز 11ہزار کلو میٹر ریلو ے ٹریک چھوڑ کر گئے 70سالو ں میں ہم نے صرف 600کلو میٹر کا ٹریک بنا یا ہمیں ملک کو ترقی کے راستے پر لا نے کے لیے محنت کر ناہو ں گی ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میانوالی ٹرین کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'سرکار دو عالم نے عام آدمی کی فلاح کے لیے نظام قائم کیا لیکن پاکستان میں ساری تعمیر و ترقی اشرافیہ کے لیے ہوئی اور حکمرانوں نے صرف اپنا اور اپنے خاندان کا سوچا۔

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان میں غریب امیر کو سبسڈی دیتا ہے اور عام آدمی سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرواتا ہے، لیکن ہماری حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کرے گی اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے،شیخ رشید نے ریلوے میں کم عرصے میں اچھی کارکردگی دکھائی، 65 سال سے زائد کے عمر کے افراد کے لیے کرایہ آدھا جبکہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کردی گئی۔کرایے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے کہا کہ شیخ رشید اب تو میرا بھی ٹکٹ آدھا ہو گیا ہے ۔آپ نے تو میرا بھی فائدہ کردیا ہے۔اس موقع پر وہاں موجود وزیر ریلوے اور اعلیٰ حکام کھل کھلا کر ہنس اٹھے اور ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات