شترمرغ کے انڈے کی سفیدی ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے،طبی ماہرین

ہفتہ 15 ستمبر 2018 12:24

قصور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) طبی ماہرین نے جدید ترین تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ شترمرغ کے انڈے کی سفیدی ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صحت کے متعلق جدید دنیامیں کھانے کی عادتیں تبدیل ہوچکی ہیں جس سے لوگوں کا رجحان کم چکنائی والی خوراک کی جانب بڑھ گیاہے اسلئے شترمرغ کے گوشت کی طلب میں اضافہ ہواہے۔

ماہرین لائیوسٹاک وپولٹری فارمنگ نے بتایا کہ مادہ شترمرغ ہر مادہ ایک سیزن میں 50سے 70انڈے دیتی ہے اور انڈے سے بچہ 42دنوں میں نکلتاہے ‘مادہ شترمرغ 40سال تک انڈے دیتی ہے چونکہ دنیابھرمیں اس کی مانگ اورقیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جبکہ افریقی ممالک پوری دنیا میں شترمر کا گوشت اور دیگر مصنوعات مہیاکرنے میں سرفہرست ہیں اور 67فیصد شترمرغ کا گوشت‘پر‘ چمڑا‘ بین الاقوامی طورپر درآمد برآمد کئے جانے کے باعث اسے مقابلے کا بھی سامناہے نیزآسٹریلیا‘یورپ‘ مشرق وسطی اورامریکہ میں بھی اس کی پیداوار دن بدن بڑھ رہی ہے مگرپاکستان میں ابھی تک کمرشل بنیادوں پراس کی فارمنگ کا عمل شروع نہ کیاجاسکاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شترمرغ فارمنگ سب سے زیادہ منافع بخش زرعی کاروبار سمجھاجاتاہے حالانکہ زیادہ تر لوگ شترمرغ سے حاصل ہونیوالے گوشت اور دیگر اشیاء کے بارے میں نہیں جانتے کیونکہ اس کے گوشت کے علاوہ شترمرغ سے بیش قیمتی پر‘تیل‘ نفیس ‘چمڑااوردیگر اشیاء حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :