Live Updates

تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی،

وزیراعظم نے کفایت شعاری کا آغاز اپنے آپ سے کرکے سب کو حیران کر دیا، صدر مملکت کا خطاب حکومت کیلئے رہنمائی کے اصول ہیں، رکن قومی اسمبلی پرنس نواز خان

پیر 17 ستمبر 2018 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی پرنس نواز خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی، وزیراعظم نے کفایت شعاری کا آغاز اپنے آپ سے کرکے سب کو حیران کر دیا، صدر مملکت کا خطاب جامع ہے اور اس میں حکومت کیلئے رہنمائی کے اصول ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے اپنا پہلا سو روزہ پلان دیا ہے اس میں کفایت شعاری کا آغاز خود وزیراعظم نے اپنے آپ سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ نواز خان نے کہا کہ صدر مملکت کا نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر خطاب جامع اور حکومت کیلئے رہنما اصول وضع کئے گئے ہیں جن پر عمل کرکے درست سمت میں آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات