Live Updates

نوازشریف کے’’ ممنون‘‘ اور عمران خان کے’’ ممنون‘‘ کی تقریر میں مماثلت ، رتی برابر فرق نہیں ہے ، لیاقت بلوچ

پیر 17 ستمبر 2018 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی پاکستان و متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ نوازشریف کے’’ ممنون‘‘ اور عمران خان کے’’ ممنون‘‘ کی تقریر میں مماثلت ہے اور رتی برابر فرق نہیں ہے ، صدر کا خطاب روایتی تھا ۔

(جاری ہے)

صدر نے حکومت کی فراہم کردہ تقریر ہی قوم کے سامنے پیش کردی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اب عوام حکومتوں کی تقریر یںنہیں ، اپنے مسائل کا حل اور ملک کو مستحکم ، خوشحال اور مدینہ کی طرز پر مثالی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات