برطانیہ کے ساتھ تحویل مجرمان کے معاہدے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا ،فواد چوہدری

قانون کا ہاتھ مجرموں کی گردن تک ضرور پہنچے گا سوئس اور سعودی حکام سے بھی منی لانڈرنگ کے خلاف معاہدے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے ، عدالتی مفرور اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کیلئے اقدامات کریں گے،وفاقی و زیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 23:04

برطانیہ کے ساتھ تحویل مجرمان کے معاہدے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا ،فواد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تحویل مجرمان کے معاہدے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا اور قانون کا ہاتھ مجرموں کی گردن تک ضرور پہنچے گا۔ سوئس اور سعودی حکام سے بھی منی لانڈرنگ کے خلاف معاہدے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے جبکہ عدالتی مفرور اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کے لئے اقدامات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے و فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف پورے یورپ میں قانون سازی ہوئی ہے اور منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خلاف دنیا بھر میں مؤثر آواز اٹھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے تحویل مجرمان کے معاہدے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا کیونکہ زیادہ تر پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت برطانیہ اور متحدہ عرب امارات منتقل ہوتی ہے اور اس معاہدے کے تحت اسحٰق ڈار ، حسن اور حسین نواز جیسے عدالتی مفروروں کو پاکستان واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ سوئس حکام سے بھی آئندہ چند روز میں معاہدہ طے پائے جانے کے بعد سوئس بینکوں میں رکھا پاکستانوں کا پیسہ واپس لانے کی امید پیدا ہو جائے گی فواد چوہدیر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے اور جلد معاہدے بھی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد لوٹی ہوئی اور غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے باہر منتقل کی گئی دولت واپس لانے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔