سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ظفر حسن سے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (سی آر سی سی) کے نائب صدر ژانگ جن جُن کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور سمیت سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا
منگل 18 ستمبر 2018 13:46
(جاری ہے)
منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف پشاور تا کراچی ریل کے سفر میں آسانیاں پیدا ہوں گی بلکہ اس سے تجارتی سامان کی ارزاں نرخوں پر ترسیل میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل ون کے علاوہ کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ کراچی کے مقامی افراد کی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی ان اہم منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ اس موقع پر سی آر سی سی نے اسلام آباد میں ترجیحی بنیادوں پر خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لئے ملک کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔نائب صدر نے کہاکہ اسلام آباد میں ہائی ٹیک خصوصی اقتصادی زون بہت سود مند ثابت ہو گا کیونکہ اس کا محل وقوع بہترین ہے اور یہاں آر اینڈ ڈی شعبہ کے لئے انسانی وسائل وافر تعداد میں دستیاب ہیں۔ سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے انہیں تمام سی پیک منصوبوں کیلئے وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی نئے منصوبہ کیلئے نجی و سرکاری شراکت داری میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت پاکستان خصوصی اقتصادی زونز کے جلد ازجلد قیام کے لئے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ کئی مراحل پر مشتمل ہے جس سے منصوبہ پر کی جانے والی سرمایہ کاری کی دستیابی میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ سی آر سی سی کے نائب صدر نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کو سراہا اور کہاکہ امن وامان کی صورتحال کی بہتری سے نہ صرف چین بلکہ دیگر کئی ممالک کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.