گولن گول منصوبے سے ضلع دیر پائین میں بجلی کم وولٹیج اور لوڈشیدنگ کا مسئلہ ختم ہو جائیگا‘محمدرسول خان

منگل 18 ستمبر 2018 13:46

گولن گول منصوبے سے ضلع دیر پائین میں بجلی کم وولٹیج اور لوڈشیدنگ کا ..
لوئیر دیر۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ضلع دیر لوئیر میں گولن گول منصوبے سے بجلی فراہمی کا عمل مکمل ہوگیا۔ عنقریب شکولئی تیمرگرہ بجلی گرڈ اسٹیشن سے ضلع کو بجلی فراہم کی جائے گی جس سے بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔اس حوالے سے ڈسٹر کٹ ناظم حاجی محمد رسول خان نے ضلع نائب ناظم عبد الرشید تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ پی کے تیرہ سے ایم ایم اے کے سابق امیدوار شاد نواز خان ،ڈسٹر کٹ کونسل ممبران حاجی نظرگل اور سیف السلام کے ہمراہ شکولئی تیمرگرہ 132کے وی بجلی گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا اس مو قع پر بجلی گرڈ اسٹیشن انچارج وحید شاہ نے گولن گول منصوبے سے بجلی فراہمی کے حوالے سے انھیں مکمل بر یفنگ دی اور بتا یا کہ گولن گول منصوبے سے ضلع دیر پائین کو بجلی فراہم کی جائے گی جس سے ضلع میں بجلی کی کم وولٹیج اور بجلی کوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

گرڈاسٹیشن انچارج نے ضلع ناظم کو گولن گول منصوبے سے منتقل ہونے والے بجلی رومز کا معائنہ بھی کرایا۔ ڈسٹر کٹ ناظم حاجی محمد رسول خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ ضلع دیر لوئیر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا اور آج خوشی کا دن ہے کہ کثیر المقاصد منصوبہ گولن گول پر کام مکمل ہوگیا ہے اور لوئیر دیر کو بجلی فراہمی تجرباتی طور پر ٹسٹ کیا گیا ہے جوکہ کامیاب ہے۔

انھوں نے کہاکہ گولن گول منصوبے سے ضلع دیر پائین میں بجلی کی کم وولٹیج اور لوڈشیدنگ کا مسئلہ مکمل طورپر ختم ہو جائیگا جبکہ اس منصوبے سے ضلع دیر لوئیر بجلی میں خود کفیل ہونگے اور مردان بجلی گرڈ اسٹیشن سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں سے چکدرہ کو ایمرجنسی کی صورت میں بھی بجلی فراہم بھی ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت ضلع دیر لوئیر میں بجلی کا اہم مسئلہ بجلی کی بوسیدہ تاریں ہے جبکہ میدان اور جندول میں بجلی گرڈ اسٹیشن پر کام کی سست رفتار سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے وفاقی حکومت فی الفور میدان اور جندول بجلی گرڈ اسٹیشن اور فیڈرز پر کام کی رفتار تیز کرنے اور بجلی کی بوسید ہ تاروں کو تبدیل کرنے کے اقدامات کرے ۔