پشاور ہائیکورٹ کے ججز ایک ایک لاکھ ڈیم فنڈ میں دیں گے

منگل 18 ستمبر 2018 13:49

پشاور ہائیکورٹ کے ججز ایک ایک لاکھ ڈیم فنڈ میں دیں گے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختون خوا کی عدلیہ کو ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت ہائی کورٹ کے ججز ایک ایک لاکھ روپے فنڈ میں دیں گے۔رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے اس ضمن میں اکائونٹنٹ جنرل خیبرپختون خوا کو خط ارسال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں ہدایت کی گئی کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر پشاور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے ایک ایک لاکھ روپے کی کٹوتی کرکے ڈیم فنڈ میں دیے جائیں۔خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے بھر کے جوڈیشل افسران کی دو اور دوسرے عملے کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کر کے یہ رقم چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم فنڈ میں ڈالی جائے۔