سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نیپرا اور کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی

منگل 18 ستمبر 2018 19:04

سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نیپرا اور کے الیکٹرک کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نیپرا اور کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا اور کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کے الیکٹرک اور نیپرا حکام عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹ ویو میں سیکڑوں شہری جاں بحق ہوئے تھے،عدالت نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی،، اب بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔ عدالت نے نیپرا اور کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے 30اکتوبر تک مہلت دے دی ہے ۔