سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں،
وزیراعظم عمران خان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سعودی عرب اور پاکستان دنیا میں اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے پر کام کریں گے،سعودی وزیر اطلاعات کے مشیر فہیم بن حامد الحامد کی پی ٹی وی سے گفتگو
منگل 18 ستمبر 2018 23:39
(جاری ہے)
فہیم بن حامد نے کہا کہ اس دورہ میں باہمی تعاون اور تعلقات پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور سعودی عرب اور پاکستان دنیا میں اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے پر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس دورہ سے دوطرفہ دوستانہ، سٹریٹجک اور معاشی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، دونوں ملک 2030ء وژن کے تحت مل کر کام کرنے پر تیار ہیں، جو سعودی عرب ، مشرق وسطیٰ اور مسلم ممالک کے لئے گیم چینجر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنی و دیگر ذخائر سے مالا مال ہے تاہم خوشحال پاکستان کے لئے استحکام کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برادری سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے موقع پر جدہ کی گلیوں میں سعودی عرب اور پاکستان کے قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب افغانستان میں امن چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصانات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے او آئی سی کو پاکستان اور سعودی عرب کی مدد کرنی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.