این ٹی ایس پاس اٴْمیدوارکیلئے انٹرویو شیڈول جاری

بدھ 19 ستمبر 2018 13:14

دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ )دیربالاعبدالحق نے کہاہے کہ این ٹی ایس پاس اٴْمیدوارکیلئے انٹرویو شیڈول جاری کر دیا ،بوائزسکولوں میں اساتذہ کے کمی بہت جلد دور کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این ٹی ایس 40 فیصد نمبر لیکر پاس ہو نے والے اٴْمیدواروں کو انٹر ویو / سکروٹنی کیلئے اوریجنل کاغذات کے ساتھ دو سیٹ فوٹو کاپی لانا لازمی ہے،انٹرویو سی ٹی کیلئی24اور25 ستمبر ،اے ٹی، ٹی ٹی، قاری ،پی ای ٹی ،ڈی ایم 24 ستمبر ،جبکہ پی ایس ٹی ہر سکول میں ٹاپ ٹن میرٹ تک اٴْمیدوار اپنے متعلقہ تحصیلوں کے سب ڈویڑنل آفس میں تشریف لائیںجبکہ لرجم تحصیل کے پی ایس ٹی اٴْمیدواروں کیلئے انٹرویوزگورنمنٹ ہائی سکول داروڑہ میں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بعدازاں عارضی میرٹ لسٹ 6 اکتوبر کو ڈی ای او آفس میں آویزاں کی جائے گی۔12 اکتوبر تک اپیلیں وصول کی جائیںگی۔فائنل میرٹ لسٹ 16 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔