انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل خوش آئند ہے، سینیٹر عبدالقیوم

بدھ 19 ستمبر 2018 14:36

انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل خوش آئند ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل خوش آئند ہے، ہمیں کھیل کو کھیل کی نظر سے دیکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ انتخابات 2018ء میں دھاندلی کے الزام پر حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل خوش آئند ہے۔

کمیشن کو دیکھنا ہوگا کہ انتخابات میں دھاندلی کہاں ہوئی اور کس طرح کی گئی اور اس حوالے سے ٹی او آر بنانے کے بعد اتفاق رائے سے کام شروع کیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ قوم کی ہمدردیاں اپنی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں کھیل کو کھیل کی نظر سے دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت سے فتح حاصل کرے گی۔